یوم شہادت علامہ آفتاب حیدر جعفری
انہیں 6 نومبر 2012 کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا
شیعہ نیوز: شہید علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری پیشہ کے اعتبار سے ایک پرائیویٹ بینک کے نائب صدر تھے۔ آپ ایک خطیب اور مذہبی اسکالر ہونے کے ساتھ شاعر بھی تھے۔ آپ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لائینز ایریا میں رہائش پذیر تھے۔ شہید علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری کی زندگی انتہائی سادہ تھی۔ شہادت کے وقت آپ کی عمر 42سال تھی، آپ سرزمین پاکستان پر اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، آپ کی شخصیت نوجوانوں میں بے پناہ مقبولیت کی حامل ہے۔ شہید علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری پاکستان میں عالمی استعمار امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ایک چٹان کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں
علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری کی انقلابی شخصیت اور سامراج ستیز کردار کی وجہ سے دشمنان دین و ملت کی نظروں میں کھٹکتے تھے، ان کی حق گوئی اور میدان عمل میں حسینی کردار ادا کرنے پر دشمن بوکھلا گیا تھا اور دشمنان دین و ملت کے پاس ان کے دلائل اور منطقی مؤقف کا کوئی جواب نہیں تھا اسی لئےانہیں 6 نومبر 2012 کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، دشمنوں کے بغض و کینے کا ثبوت گولیوں کی وہ بوچھاڑ تھی جو قاتلوں کے ہتھیاروں سے درجنوں کی تعداد میں نکلیں جبکہ ذاکر اہل بیت علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری نے سنت حسینیؑ ادا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہید علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری کو ہم سے بچھڑے 12 سال بیت گئے لیکن آج تک ان کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے۔