دنیا

پورے مقبوضہ فلسطین میں مشتعل صیہونیوں کے مظاہرے، نیتن یاہو فرار

شیعہ نیوز: صیہونی وزیر جنگ یواو گالانت کو برخاست کئے جانے کے بعد پورے مقبوضہ فلسطین میں وسیع احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی اور بعض میڈیا ذرائع نے نیتن یاہو کے اپنی رہائش گاہ سے بھاگ لینے کی خبر دی ہے۔

ارنا نے بدھ کی صبح رپورٹ دی ہے کہ صیہونی وزير جنگ یواوگالانت کے برخاست ہونے کی خبر نشر ہونے کے بعد مقبوضہ فلسطین میں دسیوں ہزار صیہونیوں نے سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کئے ۔

اس رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرین رکاوٹیں عبور کرکے قیساریا میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے پہنچ گئے جہاں ان کا پولیس سے تصادم ہوا۔

بعض ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ ان وسیع مظاہروں کے بعد صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو جلدبازی میں اپنی رہائش گآہ چھوڑ کر بھاگ لئے۔

یہ بھی پڑھیں : ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بن گئے

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ہزروں صیہونی مظاہرین آج بدھ کو صیہونی وزیر جنگ کو برخاست کئے جانے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونی پارلیمان کنیسیٹ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

تل ابیب میں بھی مشتعل مظاہرین سڑکین بند کرکے نیتن یاہو کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔

صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ وزیر جنگ یواو گالانت کو برخاست کئے جانے کے بعد کم سے کم پانچ افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پانی کی توپوں کا بھی استعمال کیا ہے۔

ارنا کے مطابق منگل کی رات مظاہرین نے تل ابیب میں آیالون روڈ کو بند کردیا اور آگ جلاکر یواو گالانت کی برخاستگی کے خلاف احتجاج کیا ۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگی قیدیوں کے لواحقین نے اعلان کیا ہے کہ نیتن یاہو نے جنگی قیدیوں کے تبادلے کے عمل کو ناکام بنانے کے لئے یواو گالانت کو برخاست کیا ہے۔

اسی کے ساتھ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پورے مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کے خلاف وسیع مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کردیا ہے۔

یاد رہے کہ منگل کی رات میڈیا ذرائع نے صیہونی وزیر جنگ یواو گالانت کو برخاست کئے جانے کی خبر دی تھی۔

صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے یواو گالانت کو برخاست کرنے کا اعلان کرنے کے بعد کہا کہ انھوں نے کاتس کو گالانت کی جگہ وزیر جنگ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اس وقت وزیر اعظم اور وزیر جنگ کے درمیان اعتماد کی ضرورت ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ان کے اور گالانت کے درمیان بے اعتمادی نے جنگ چلانے میں مشکلات پیدا کردی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button