مشرق وسطی

فلسطینی مزاحمتی فورسز کا صیہونی فوجی مرکز پر مارٹروں سے حملہ

شیعہ نیوز: فلسطینی مزاحمتی فورسز کی مغربی کنارے اور غزہ میں جارح صیہونی فوج کے خلاف انتقامی کاروائیاں جاری ہیں۔

الجزیرہ نے بتایا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے میں قابض صیہونی فوج کے خلاف فلسطینی مزاحمتی فورسز کی جوابی کاروائیاں جاری ہیں۔

حماس کے عسکری ونگ القسام نے شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں دشمن کے مرکاوا ٹینک کو یاسین 105 میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پورے مقبوضہ فلسطین میں مشتعل صیہونیوں کے مظاہرے، نیتن یاہو فرار

نیز القاسم فورس نے شمالی غزہ کی نیتساریم راہداری میں صہیونی دشمن کے نئے قائم کردہ فوجی مرکز پر مارٹر حملوں کے مناظر نشر کئے ہیں۔

دوسری جانب خبری ذرائع نے طولکرم کیمپ میں مزاحمتی فورسز اور قابض صیہونی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاع دی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے پیر کے روز اعتراف کیا تھا کہ غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک اس حکومت کے 5,261 افسران اور فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 277 قریب المرگ ہیں۔”

اسی سلسلے میں "اسرائیل انشورنس آرگنائزیشن” کے نام سے مشہور صہیونی ادارے نے اتوار کے روز اعتراف کیا کہ طوفان الاقصیٰ کے آغاز سے اب تک گزشتہ 14 مہینوں کے اندر 1,802 صہیونی مارے جا چکے ہیں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button