مشرق وسطی

ہمارے لئے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ امریکہ کے انتخابات میں کون جیتا ہے، پزشکیان

شیعہ نیوز: ایران کے صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ ہمارے لئے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں کون جیتا ہے، کہا ہے کہ ہمارا ملک اور نظام اپنی قوم کے ساتھ اپنی اندرونی عزت و عظمت پر استوار ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکہ میں منگل کے صدارتی انتخابات جیتنے والے ایران کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتے اور نہ ہی اس سے ایران پر کوئی فرق پڑتا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صدر ایران نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح اسلامی اور پڑوسی ممالک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسیٹ کا نیا قانون صیہونی حکومت کی نسل پرستی کا ثبوت ہے، حماس

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان امید کمیٹی کی نشست میں کہا ہے کہ ہم دوسرے ملکوں کے ساتھ اپنے روابط کی توسیع کے حوالے سے محدود نقطہ نگاہ نہیں رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی اپنی اندرونی طاقت پر بھروسہ کرتے ہیں اور انہوں نے عزت کا راستہ چن لیا ہے۔

صدر پزشکیان نے نشاندہی کی کہ ایران دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھانے کے سلسلے میں کسی محدودیت کا قائل نہیں ہے۔

ایرانی صدر نے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر تمام ممالک آپس میں بھائی اور متحد ہوتے تو صیہونی حکومت مظلوم فلسطینیوں اور لبنانی عوام کے خلاف جرائم کی کبھی جرات نہ کرتی۔

انھوں نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ اگر سبھی اسلامی ممالک متحد ہوتے تو صیہونی حکومت اس طرح فلسطین اور لبنان کے عوام کو خاک و خون میں غلطاں کرنے کی جرائت نہ کرتی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button