اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ اقبال کا تصورِ خودی در حقیقت قرآن کریم کے تصورِ نیابتِ الہی کی فلسفیانہ اور بلیغانہ تفسیر ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

علامہ محمد اقبال کے پیش نظر ایک ایسے ملک کا حصول تھا جہاں نظریہ اسلام کے مطابق ہر کسی کو آزادانہ زندگی بسر کرنے کا حق حاصل ہو

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 147ویں یوم پیدائش کے موقع پر مفکر پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اپنے افکار عالیہ، انقلابی شاعری اور فلسفہ خودی سے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کی فکر کو بدل دیا، شاعر مشرق نے معاشرے کی اصلاح اور اپنی شاعری سے افراد کی ذہنی وفکری تربیت کی، ملک میں مقتدر حلقوں نے مصور پاکستان ڈاکٹر محمد اقبال کے افکار و تعلیمات کو پس پشت ڈال کر پاکستان کو ایک ایسی ڈگر پر ڈال دیا ہے جہاں مقصد پاکستان کھو گیا ہے، فکری آزادی اور بنیادی حقوق ناپید ہیں، عدل و انصاف کی فراہمی عوام کے لیے خواب بن چکی ہے، غربت و افلاس کا خاتمہ آج تک نہ ہو سکا، کرپشن کی نحوست میں غرق پست افکار و کردار کے حامل لوگ حاکم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل کے خلاف کاروائی کے لئے عراقی سرزمین استعمال نہیں کرے گا، عراقی وزیرخارجہ

انہوں نے کہا کہ دور حاضر کا تقاضا ہے کہ ہم ان کی انقلابی وفکری شاعری کی ترویج اور اس پر عمل پیرا ہو کر اپنے اندر خودی جیسی اعلی صفت پیدا کرنے کی کوشش کریں، جو کہ ہماری قومی غیرت و حمیت کی ترجمانی کر سکے، علامہ محمد اقبال کے پیش نظر ایک ایسے ملک کا حصول تھا جہاں نظریہ اسلام کے مطابق ہر کسی کو آزادانہ زندگی بسر کرنے کا حق حاصل ہو، ظلم و استبداد کے خلاف قیام انکی شاعری کا درس تھا، مظلوم کی داد رسی اور مدد آپ کی انقلابی شاعری کا خاصہ تھا، علامہ اقبال کا تصورِ خودی در حقیقت قرآن کریم کے تصورِ نیابتِ الہی کی فلسفیانہ اور بلیغانہ تفسیر ہے، اقبال نے ایسے رزق پر موت کو بہتر قرار دیا جو انسانی پرواز میں کوتاہی کا باعث ہو، ایک ایسی مملکت جہاں کسی تفرقہ بازی، انتہاء پسندی اور عصبیت و لسانیت کی قطعاََ گنجائش موجود نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button