اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امید ہے کہ ٹرمپ پاکستان میں کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان نے اپنے ہاتھ کاٹ کر ان قوتوں کے حوالے کر دیئے ہیں، جو پاکستان میں ہمیشہ جمہوریت کے خلاف رہی ہیں

شیعہ نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ٹرمپ نیوٹرل رہیں گے اور پاکستان میں کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے، وہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کر ریے تھے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس وقت ہماری عدلیہ پامال اور منہدم ہوچکی ہے، پارلیمان اپنا اخلاقی وجود کھو چکی ہے، اس آئینی بینچ کی آڑ میں یہ چاہتے ہیں کہ سر نیچے کرکے وہی فیصلے کریں، جو ان کو کرنے کا کہا جائے، یہ تو محض غلام ہیں اور کٹھ پتلیاں ہیں۔ یہ کہتے ہیں کہ اس کٹھ پتلی کے کھیل میں آپ بھی شامل ہو جائیں، آئینی بینچ کے نام پر چن چن کر ایسے ججوں کو مقرر کیا جائے گا، جو عدلیہ کی آزادی نہیں محکومی کی علامت بنیں گے، قومیں احتجاج کرتی ہیں، باہر نکلتی ہیں، اس کا اثر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار میں امن وامان کےمسائل اور محاصرے پر سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس کی ناراضگی،عمران خان کا خیبرپختونخواہ حکومت پر برہمی کا اظہار

پروگرام کے میزبان نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کامیابیوں نے تحریک انصاف کو مزید بے چین کر دیا ہے، وفاقی حکومت 26 ویں آئینی ترمیم، سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافے اور سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافے سمیت دیگر اہم قانون سازیوں کے بعد سیاسی لحاظ سے آرام دہ پوزیشن میں نظر آرہی ہے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان نے اپنے ہاتھ کاٹ کر ان قوتوں کے حوالے کر دیئے ہیں، جو پاکستان میں ہمیشہ جمہوریت کے  خلاف رہی ہیں۔ سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ٹرمپ ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے آئندہ پاکستان کےمعاملات میں دخل اندازی سے باز رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button