اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے، حریت کانفرنس

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان  نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے فوری حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، انہوں عالمی رہنماوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے اپنا ضروری کردار ادا کریں

شیعہ نیوز: بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیر میں تعینات دس لاکھ سے زائد بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے نہتے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا کر اجیرن کر دی ہے، مودی حکومت نے اگست 2019ء کے بعد مقبوضہ علاقے کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر کے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ لاکھوں بھارتی فوجیوں کی موجودگی کی وجہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر اس وقت دنیا کا سب سے بڑا فوجی تعیناتی والا علاقہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز اہلکاروں جنہیں کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت بے لگام اختیارات حاصل ہیں نے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوجیوں کے تلاشی آپریشنوں، تشدد، توڑ پھوڑ اور بلاجواز گرفتاریوں کی وجہ سے کشمیریوں کا جینا دو بھر ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں اپنی سیکیورٹی فورسز تعینات کرنا چاہتے ہیں، چین

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو آزادی کے مطالبے کی پاداش میں بڑے پیمانے پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل کے بغیر پائیدار امن و استحکام کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان  نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے فوری حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، انہوں عالمی رہنماوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے اپنا ضروری کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button