اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نادرا سے 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری، چیرمین نادرا

چیئرمین نادرا نے بریفنگ میں بتایا 27 لاکھ پاکستانیوں کا نادرا سے ریکارڈ چوری کیا گیا 61 تحصیلیں ایسی ہیں جن میں نادرا کے دفاتر نہیں ہیں، نادرا میں کئی ایسی تعیناتیاں ہوئیں جو ایڈورٹائز نہیں ہوئیں

شیعہ نیوز:  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 3 اور 16 ایم پی او کے خاتمے کے ترمیمی بل پر صوبوں سے رائے طلب کر لی ہے.  اجلاس میں نادرا سے 27لاکھ پاکستانیوں کا ریکارڈ لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کمیٹی کا اجلاس راجا خرم نواز کی زیر صدارت ہوا.

یہ بھی پڑھیں: دختررسول ؐ خاتون جنتؑ ، شہزادی کونین ؑ حضرت فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہا کی شہادت کےایام آتے ہی شہر قائد کراچی سیاہ پوش و سوگوار

چیئرمین نادرا لیٖٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر  نے بریفنگ میں بتایا 27 لاکھ پاکستانیوں کا نادرا سے ریکارڈ چوری کیا گیا 61 تحصیلیں ایسی ہیں جن میں نادرا کے دفاتر نہیں ہیں، نادرا میں کئی ایسی تعیناتیاں ہوئیں جو ایڈورٹائز نہیں ہوئیں بہت سے افسران نے اپنی ڈگریاں بعد میں مکمل کیں۔ نادرا کے دفاتر میں مزید اضافہ نہیں سکتے، اس سے شناختی کارڈ کی فیس بڑھانا ہو گی نادرا کا اپنا فنڈ ہے ہم نے فیس تبدیل نہیں کی، کارڈز کو ری نیو نہیں کیا، ہمارا بجٹ 57 ارب ہے 87 فیصد تنخواہوں میں جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button