مشرق وسطی
غزہ: 48 گھنٹوں میں 5 نئے قتل عام ، 209 فلسطینی شہید اور زخمی
شیعہ نیوز: گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں، شہریوں اور بے گھر افراد کے خلاف 5 نئے قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 209 فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے شہداء اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں بتایا کہ غزہ کے ہسپتالوں میں قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل عام کے نتیجے میں 62 فلسطینی شہید اور 147 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کا 24 نومبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان، رہنماؤں کا اختلاف
غزہ میں وزارت صحت نے بتایا کہ قابض اسرائیلی نے غزہ کی پٹی میں 5 قتل عام کیے جن میں 62 فلسطینی شہید اور 147 زخمی ہیں۔
اسرائیلی جارحیت میں سات اکتوبر 2023ء سے اب تک 43,665 شہید اور 103,76 زخمی ہو چکے ہیں۔