دنیا

صہیونی وزیر کا منصوبہ غیر قانونی اور قابل مذمت ہے، جوزف بوریل

شیعہ نیوز: یورپی یونین کے رہنما جوزف بوریل نے صہیونی انتہا پسند وزیر کے غرب اردن کے حوالے سے منصوبے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے صہیونی انتہا پسند وزیر اسموتریچ کی جانب سے غرب اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے مختلف صوبوں میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملہ

بوریل نے کہا کہ اسموتریچ کا منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس منصوبے سے فلسطینی عوام کے حقوق پامال ہونے کے ساتھ دو ریاستی فارمولے کے لئے خطرات ایجاد ہوں گے۔

یاد رہے کہ صہیونی انتہا پسند وزیر اسموتریچ نے گذشتہ روز غرب اردن کو اسرائیل کی حاکمیت میں شامل کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button