Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the health-check domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /var/www/vhosts/shianews.com.pk/final/wp-includes/functions.php on line 6121
القسام کا جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی فوج پر’مہلک گھات‘ حملہ
مشرق وسطی

القسام بریگیڈز کا جبالیہ کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج پر’مہلک گھات‘ حملہ

شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے وسط میں دراندازی کے محور میں قابض اسرائیلی فوج کی گاڑیوں پر حملے کے مناظر نشر کئے ہیں۔

القسام مجاہدین نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے وسط میں براوی جنکشن کے قریب زمین میں نصب اسرائیلی فوجی کیریئر کو اڑانے میں بھی کامیاب رہے۔

حالیہ ایام میں جبالیہ کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مزاحمتی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے آپریشنز میں اضافہ ہوا ہے۔ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن شروع کیے جانے کے ایک ماہ سے زائد عرصے کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کتب خوانی مقابلے کا اعلان

غزہ کی پٹی میں القسام بریگیڈز 27 اکتوبر2023 کو اسرائیلی فوج نے زمینی آپریشن کے آغاز کے بعد سےمجاھدین نے ان کی گاڑیوں کے خلاف مختلف جنگی محوروں میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں قابض اسرائیلی فوج کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی بہت سی تفصیلات بھی موجود ہیں۔

اکتوبرسے شمالی غزہ کی پٹی اسرائیلی فوج کے محاصرے میں ہے۔قتل و غارت اور فاقہ کشی کے ذریعے نسلی تطہیر کا عمل جاری ہے۔

قابض اسرائیلی حکام شمالی غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے اور اس کے باشندوں کو بے گھر کرنے کے بعد اسے ایک بفر زون میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button