پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان کی سالمیت کو فتنہ خوارج اور فتنہ تکفیریت سے خطرہ ہے، شیخ حسن جعفری

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مزید کہا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو مظبوط بازو ہیں، فتنہ خوارج اور فتنہ تکفیریت  نے بہت کوشش کی کہ شیعہ و شنی کو آپس میں لڑوایا جائے لیکن وہ ناکام رہے

شیعہ نیوز: قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرت ہوئےکہا کہ پاکستان کی سالمیت کو دو فتنوں سے خطرہ ہے، پاکستان کو فتنہ خوارج اور فتنہ تکفیریت کی وجہ سے بہت نقصان ہوا، ان دونوں فتنوں کی کوکھ سے ہمیشہ شدت پسندی اور دھشتگردی نے جنم لیا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتوں میں ججز کی تقرریاں ریجن کی سطح پر کی جائیں، شیخ حسن جعفری

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مزید کہا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو مظبوط بازو ہیں، فتنہ خوارج اور فتنہ تکفیریت  نے بہت کوشش کی کہ شیعہ و شنی کو آپس میں لڑوایا جائے لیکن وہ ناکام رہے، پاکستان میں شیعہ و سنی باہمی محبت اور برادرانہ تعلقات کے ساتھ رہتے ہیں جو کہ فتنہ خوارج اور فتنہ تکفیریت سے برداشت نہیں ہوتا تبہی یہ فتنہ گر آئے روز شیعہ و سنی برادران کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی سازش کرتے رہتے ہیں جسے علماء اور عوام  نے مل کر ہمیشہ ناکام بنایا ہے اور انشااللہ آئندہ بھی ناکام بناتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاعات ہیں کہ شرپسندوں کی جانب سے گلگت میں ایک بڑا اجتماع ہو رہا ہے جس میں وہ نفرت، انتشار اور اختلاف کو پھیلانے کا ارادہ رکھتے ہیں، لہذٰا حکومت اس پر توجہ دے اور ان شرپسندوں کو لگام ڈالے اور انکے خلاف  سخت تادیبی کاروائی کرے تاکہ یہ پر امن خطہ کسی بھی انتشار اور افراتفری سے پاک رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button