مشرق وسطی

حزب اللہ کی جمعرات کو اسرائیل کے خلاف 32 کارروائیاں، عکا میں شراگا فوجی اڈہ پر حملہ

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس نے جمعرات کو مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر 32 حملے کئے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اب سے تھوڑی دیر قبل ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے اس نے مقبوضہ فلسطین کے شہر عکا کے شمال میں واقع شراگا اسرائیلی اڈے پر حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ نے ایک اور بیان میں بتایا ہے کہ خیبرسیریز کے آپریشن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، پہلی بار تل ابیب میں تل حاییم اڈے پر حملہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی سالمیت کو فتنہ خوارج اور فتنہ تکفیریت سے خطرہ ہے، شیخ حسن جعفری

حاییم اڈہ اسرائیلی فوج کی انٹیلیجنس سے تعلق رکھتا ہے جو لبنان کی سرحد سے 120 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک اور بیان میں طیرحرفا کالونی کے مغربی مضآفات میں واقع اسرائیلی فوجیوں کے ایک مرکز پر میزائل حملے کی بھی خبر دی ہے۔

حزب اللہ نے اس حملے میں اپنے مخصوص میزائل سے کام لیا ہے جس کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button