اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

چارسدہ میں خودکش دھماکا، پولیس نشانہ

پولیس کے مطابق چارسدہ میں پولیس اسٹیشن عمرزئی کی حدود اخون ڈھیری کے قریب پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا ہوا

شیعہ نیوز: پولیس کے مطابق چارسدہ میں پولیس اسٹیشن عمرزئی کی حدود اخون ڈھیری کے قریب پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا ہوا، تاہم دھماکے سے پولیس اہل کاروں سمیت پولیس وین محفوظ رہی۔ جائے وقوع پر رش نہ ہونے کے باعث دھماکے سے بمبار کے سوا کوئی دوسرا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش بمبار نے پولیس وین گزرنے کے  بعد خود کو دھماکے سے اُڑا دیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سالمیت کو فتنہ خوارج اور فتنہ تکفیریت سے خطرہ ہے، شیخ حسن جعفری

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق جائے وقوع سے کچھ رقم اور شناختی کارڈ بھی ملا ہے۔ جائے وقوع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ، پولیس کی بھاری نفری، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طلب کرنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، واقعے میں خودکش موٹر سائیکل سوار کے علاوہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button