فتنہ خوارج کے ایک گروہ کا دوسرے پر خودکش حملہ، 5 واصل جہنم
تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کے اندرونی اختلافات میں شدت آ گئی ہے، 13 اور 14 نومبر 2024ء کی رات شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے گاؤں تپی کی ایک مسجد میں زور دار خودکش دھماکے کے نتیجے میں قریبی مکانات منہدم ہوگئے
شیعہ نیوز: شمالی وزیرستان میں فتنتہ خوارج کے ایک دھڑے نور ولی گروپ کا دوسرے دھڑے حافظ گل بہادر گروپ کے میران شاہ مرکز پر خودکش حملہ، حملے میں جیش عمری گروپ کے پانچ دہشتگرد خوارج واصل جہنم ہوگئے، حملے میں خواتین و بچوں سمیت کئی شہریوں کی شہادتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چارسدہ میں خودکش دھماکا، پولیس نشانہ
تفصیلات کے مطابق فتنہ خوارج کے اندرونی اختلافات میں شدت آ گئی ہے، 13 اور 14 نومبر 2024ء کی رات شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے گاؤں تپی کی ایک مسجد میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں قریبی مکانات منہدم ہوگئے، دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری جاں بحق جبکہ جیش عمری گروپ کے 5 اہم دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات ہیں کہ حملے میں دو خواتین جاں بحق ہوئی ہیں، تین بچوں سمیت چار افراد پر گھر کی چھت گرگئی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق فتنہ خوارج اور حافظ گل بہادر گروپ کے درمیان دشمنی اور تنازع شدت اختیار کر گیا، کل رات ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے تپی میں خارجی نور ولی گروپ کی طرف سے حافظ گل بہادر گروپ کے مرکز پرخود کش حملہ کیا گیا، آج صبح حکیم خیل گاؤں میں خارجی گل بہادر گروپ نے خارجی نور ولی محسود کے اہم کمانڈر ظفر الدین عرف مخلص کو جہنم واصل کردیا۔