اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جے آئی ٹی نے 9 مئی مقدمات میں 16 پی ٹی آئی کارکنان کو بےگناہ قرار دے دیا

جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وکلاء صفائی نے 9 مئی مقدمات میں بے گناہ ثابت ہونے پر ملزمان کی عبوری ضمانت واپس لینے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرلی

شیعہ نیوز: جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے پی ٹی آئی کے 16 کارکنان کو  9 مئی مقدمات میں بے گناہ قرار دے دیا۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے 39 کارکنان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے، جے آئی ٹی نے ملزمان کیخلاف تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے رپورٹ میں 16 ملزمان کو بے گناہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی شہداء کی طرح اپنی زمین کا تحفظ کریں، سید علی رضوی

 بے گناہ قرار دیئے جانے والوں میں محمد رفیق، محمد آصف، محمد زوہیب، محمد حمزہ، شاہد حسین، شہروز خان، شاہد علی، شاہد بشیر، شاہ خالد، محمد توقیر، فرحان علی، معظم علی، محمد خالد، غلام مرتضی، محمد آصف علی اور فیصل افتخار شامل ہیں۔
جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وکلاء صفائی نے 9 مئی مقدمات میں بے گناہ ثابت ہونے پر ملزمان کی عبوری ضمانت واپس لینے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرلی جبکہ دیگر ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت میں 29 نومبر تک توسیع دے دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button