صہیونی حکومت کی جانب سے ایرانی حاکمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی، ایران کا اقوام متحدہ کو خط
شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے ادارے کے سربراہان کو خط لکھ کر ایرانی حاکمیت اور سلامتی کی خلاف ورزی پر صہیونی حکومت کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے سربراہاں کو خط کے ذریعے صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کی حاکمیت اور سالمیت کی خلاف ورزی کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونیوں کی جنونیت، فرانسیسی فٹبال تماشائیوں پر حملہ
خط میں ایرانی دفتر نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف اقدامات میں ملوث افراد سے جواب طلب کیا جائے تاکہ ان کے خلاف مناسب اقدامات کیے جائیں۔
اس سے پہلے اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے سعید ایروانی نے کہا تھا کہ صہیونی حکومت نے 26 اکتوبر کی صبح ایران پر میزائل حملے کیے ہیں۔ صہیونی طیاروں نے ایرانی سرحدوں سے دور رہ کر میزائل فائر کیے۔ میزائلوں کے ذریعے تہران، خوزستان اور ایلام میں ایرانی فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا تاہم ایرانی فضائی دفاعی سسٹم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اکثر میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔
صہیونی حملے میں 5 افراد شہید ہوگئے جن میں ایک شہری کے علاوہ 4 فوجی اہلکار شامل تھے۔