پاکستان کی 12ویں بین الاقوامی اسلحے کی نمائش، ایران کی شرکت
اس سے قبل 11ویں پاکستان بین الاقوامی ہتھیاروں کی نمائش (2022) نومبر میں کراچی میں منعقد ہوئی تھی جس میں 64 ممالک کے وفود کی موجودگی میں ایران کی مسلح افواج کا ایک وفد بھی شامل تھا
شیعہ نیوز: پاکستان کی 12ویں بین الاقوامی ہتھیاروں کی نمائش جسے آئیڈیاز 2024 کے نام سے جانا جاتا ہے، 19تا 22 نومبر کراچی میں منعقد کی جائے گی۔ اس بین الاقوامی ہتھیاروں کی نمائش میں ایران کا پویلین پہلی بار اور ایک کشادہ اور ممتاز جگہ پر قائم کیا گیا ہے۔
نمائش کی افتتاحی تقریب منگل کو وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی موجودگی میں منعقد کی جائے گی۔ ایران کی مسلح افواج اور وزارت دفاع کی نمائندگی کرنے والا ایک وفد نمائش میں شرکت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے مجوزہ منصوبے پر دستخط
اس سال کی آئیڈیاز نمائش کا نعرہ "امن کے لیے ہتھیار” ہے، اور یہ نمائش ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن آف پاکستان (DEPO) کے زیر انتظام منعقد کی جا رہی ہے جس میں دفاعی مصنوعات اور جنگی سازوسامان کے شعبے میں کئی نامور ممالک شرکت کریں گے۔
ڈیٹرنس پالیسی کے مطابق، ایران اپنی دفاعی صنعتی صلاحیتوں کا ایک حصہ پیش کرے گا، جس میں وزارت دفاع اور ایرانی نالج بیسڈ کمپنیاں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حق و باطل کی جنگ اپنے عروج پر، امریکہ کی طاقت کا شیرازہ بکھر رہا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر جنرل علی عادل نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اس بین الاقوامی نمائش میں 55 ممالک سے 300 سے زائد غیر ملکی وفود شرکت کریں گے۔
اس سے قبل 11ویں پاکستان بین الاقوامی ہتھیاروں کی نمائش (2022) نومبر میں کراچی میں منعقد ہوئی تھی جس میں 64 ممالک کے وفود کی موجودگی میں ایران کی مسلح افواج کا ایک وفد بھی شامل تھا۔