دنیا

عالمی برادری غزہ میں ہونے والی نسل کشی کی تحقیقات کرے، پوپ فرانسس

شیعہ نیوز: عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس نے غزہ پٹی کی موجودہ صورت حال کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اس معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے۔

غزہ جنگ میں صیہونی حکومت کے اقدامات کے خلاف تنقیدی تقریر کے دوران پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرے کہ آیا غزہ میں صیہونی فوجی کارروائیاں فلسطینی عوام کی نسل کشی تو نہیں؟

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی 12ویں بین الاقوامی اسلحے کی نمائش، ایران کی شرکت

اپنے ریمارکس میں، جو ایک نئی کتاب میں تحریری طور پر شائع ہوئے، پوپ نے کہا کہ کچھ بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے۔

دنیا ئے کیتھولک کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ آیا یہ کارروائیاں قانون دانوں اور بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے طے کی گئی نسل کشی کی تعریف پر پورا اترتی ہیں۔

اس حقیقت کے باوجود کہ صیہونی حکومت نے نسل کشی کے تمام الزامات کی تردید کی ہے، صیہونی وزارت خارجہ نے ابھی تک پوپ کے بیان پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button