اقوام متحدہ سے اسرائیل کو نکالے جانے پر ہمارے درمیان اجماع ہونا چاہئے، انور ابراہیم
شیعہ نیوز: ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے اسرائیل کو نکالے جانے کے حوالے سے ہمارے درمیان اجماع ہونا چاہئے۔
رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم نے الجزیرہ ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے ۔
انھوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی اداروں میں فلسطینی عوام کی مجاہدت کی حمایت کے پابند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عراقی ڈرون کے مقابلے میں صیہونیوں کی ناکام کوشش
انور ابراہیم نے کہا کہ صیہونی حکومت غیر فوجیوں اور اسپتالوں پر حملے کررہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے فلسطین کی حمایت میں اپنے موقف سے امریکی صدر جو بائیڈن اور وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو مطلع کردیا ہے۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے بھی اپیل کی ہے کہ غزہ میں وحشیانہ جرائم پر غاصب صیہونی حکومت کا مواخذہ کیا جائے۔