غزہ میں اسرائیلی جارحیت، سول ڈیفنس کے 85 کارکن شہید، 301 زخمی
شیعہ نیوز: فلسطینی شہری دفاع نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک جاری اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بیان کی ہیں۔
سول ڈیفنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت میں اس کے 85 کارکن شہید اور 301 زخمی ہوئے، جب کہ قابض فوج نے 20 ارکان کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ تباہ ہونے والے مراکز اور ہیڈ کوارٹرز کی کل تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے جن میں 14 مراکز کی مکمل اور 3 کی جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ صیہونی حکومت کے جنگی جرائم میں شریک ہے، حماس کا بیان
سول ڈیفنس نے بتایا کہ تباہ شدہ گاڑیوں کی کل تعداد ہے 56 ہے جن میں کل 12 فائر اینڈ ریسکیو گاڑیاں، دو ریپڈ انٹروینشن ریسکیو گاڑیاں 4 واٹر ٹینکر گاڑیاں، 8 ایمبولینس گاڑیاں، ہائیڈرولک ریسکیو کرین، 13 انتظامی گاڑیاں شامل ہیں جب کہ جزوی طور پر 11 فائر ریسکیو گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں جن میں 3 ایمبولینسز اور 2 واٹر ٹینکرز تباہ ہوئے۔
بیان میں نشاندہی کی کہ قابض صہیونی فوج نے براہ راست سول ڈیفنس مراکز کو 6 بار نشانہ بنایا، اور 17 بار فیلڈ مشن کے دوران عملے کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ قابض صہیونی فوج نے سول ڈیفنس کے فائر، ریسکیو اور ایمبولینس کے ایک ملین تین لاکھ ڈالر مالیت کے سامان کو تباہ کر دیا۔