پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ایک اور عوامی وعدہ پورا، سنکرمو میں فوڈ ڈپو کے قیام اور کمیونٹی ہال کے منصوبے کا اعلان

اس دورے کا مقصد علاقے کے عوام کی غذائی ضروریات کو پورا کرنا اور ان کی زندگیوں کو آسان بنانا تھا، جو مجلس وحدت مسلمین کی عوامی خدمت اور فلاحی وعدوں کی عملی تعبیر ہے۔

شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے عوامی وعدوں کی تکمیل کی سمت ایک اور اہم قدم اٹھایا گیا۔ ممبرگلگت بلتستان اسمبلی شیخ اکبر رجائی صاحب نے سنکرمو کا خصوصی دورہ کیا اور علاقے میں فوڈ ڈپو کے قیام کے لیے سائڈ سلیکشن کی۔

اس دورے کا مقصد علاقے کے عوام کی غذائی ضروریات کو پورا کرنا اور ان کی زندگیوں کو آسان بنانا تھا، جو مجلس وحدت مسلمین کی عوامی خدمت اور فلاحی وعدوں کی عملی تعبیر ہے۔

شیخ اکبر رجائی صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ "ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے اور یہ دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم وعدوں کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ فوڈ ڈیپو کے قیام سے علاقے میں غذائی تحفظ اور سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین اس وقت قوم کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے اور ہمیں ہر فورم پر قوم کے حقوق کا دفاع کرنا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

"اس موقع پر ایک اور خوش آئند اعلان بھی کیا گیا: سنکرمو میں ایک کمیونٹی ہال کی تعمیر کا منصوبہ۔ یہ کمیونٹی ہال علاقے کے لوگوں کو مشترکہ تقریبات، اجلاسوں، اور دیگر سرگرمیوں کے لیے ایک جامع مقام فراہم کرے گا۔ اس سے علاقے کی سماجی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور عوام میں باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ ملے گا۔سنکرمو کے عوام نے ان اقدامات کو دل کی گہرائیوں سے سراہا اور مجاہد ملت آغا علی رضوی اور فخر کھرمنگ شیخ اکبر رجائی صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

عوامی نمائندوں نے اس اقدام کو علاقے کی ترقی اور خوشحالی کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا۔

مجلس وحدت مسلمین کی ان عملی اقدامات سے نہ صرف عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ یہ اس بات کی واضح علامت ہے کہ تنظیم عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور فعال ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button