پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سابق وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر سردار عتیق احمد خان کی آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات

شیعہ نیوز : آزاد جموں کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کے مرکزی دفتر میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

اس موقع پر آیت اللہ العظمی شیخ بشیر حسین نجفی نے نجف اشرف کی عظمت، اس کی علمی و روحانی حیثیت، اور اس مقدس شہر کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ نجف اشرف امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کا مقام ہے، جو امت مسلمہ کے اتحاد اور بھائی چارے کی علامت ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اہل بیت علیہم السلام کی محبت اور ان کے راستے پر چلنا ہی نجات کا ذریعہ ہے۔

سردار عتیق احمد خان نے آیت اللہ بشیر حسین نجفی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے آیت اللہ بشیر حسین نجفی کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے وجود کو امت مسلمہ کے لیے باعث برکت قرار دیا۔

ملاقات کے آخر میں سردار عتیق احمد خان نے قیمتی وقت دینے اور رہنمائی پرآیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button