فحش ویڈیوز ایک بار دیکھنا جائز ہے، مفتی عبد القوی
مفتی عبدالقوی نے مزید بتایا کہ وہ دنیا بھر کے تقریبا 300 ایسے واٹس ایپ گروپس کے ممبر ہیں جس میں فحش ویڈیوز آتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ عوامی شخصیت ہیں اور ایسے مسائل پر بات چیت کرنے والے واحد مفتی ہیں تو ایسی چیزوں سے اپ ٹو ڈیٹ رہنا پڑتا ہے
شیعہ نیوز: متنازعہ مفتی عبدالقوی نے ایک بار پھر انتہائی متنازعہ بیان دیا ہے کہ فحش ویڈیوز ایک بار دیکھنا جائز ہے، مفتی عبدالقوی نے کہا کہ اگر فحش ویڈیوز کو پہلی نظر میں دیکھا جائے تو شریعت میں اس کی اجازت ہے اور اگر اس کو لذت کیلئے دیکھنا شروع کریں تو یہ گناہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی نے 24 نیوز کے اینکر مناظر علی کیساتھ حال ہی میں ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر گفتگو کی اور کہا کہ جن لوگوں نے یہ ویڈیو بنائی میرے نزدیک ان سے زیادہ وہ لوگ سزا کے زیادہ حق دار ہیں جو ان ویڈیوز کو شیئر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کے گھر پر حملے میں ملوث ہونے کے شبہے میں تین افراد گرفتار
مفتی عبدالقوی نے مزید بتایا کہ وہ دنیا بھر کے تقریبا 300 ایسے واٹس ایپ گروپس کے ممبر ہیں جس میں فحش ویڈیوز آتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ عوامی شخصیت ہیں اور ایسے مسائل پر بات چیت کرنے والے واحد مفتی ہیں تو ایسی چیزوں سے اپ ٹو ڈیٹ رہنا پڑتا ہے۔
اینکر نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ اس گروپ میں آنے والے فحش مواد کو دیکھتے ہیں یا ڈیلیٹ کرتے ہیں؟ جس پر جواب دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ تو دیکھ لیتا ہوں کیونکہ پھر بعد میں لوگ اس بارے میں مجھ سے پوچھتے ہیں۔