اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
وی پی این کا استعمال غیر شرعی ہے، چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل مفتی راغب نعیمی
متنازعہ، گستاخانہ اورملکی سالمیت کے خلاف استعمال ہونے والی ایپس کو فوری بند کیا جانا چاہئے۔ انٹرنیٹ یا کسی سافٹ وئیر (وی پی این وغیرہ) کا استعمال، جس سے غیر اخلاقی یا غیر قانونی امور تک رسائی مقصود ہوشرعاً ممنوع ہے
شیعہ نیوز: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل و معتمم جامعہ نعیمیہ مفتی راغب نعیمی کا کہنا ہے حکومت کو شرعی لحاظ سے اختیا ر ہے کہ وہ برائی اور برائی تک پہنچانے والے تمام اقدامات کا انسداد کرے۔
متنازعہ، گستاخانہ اورملکی سالمیت کے خلاف استعمال ہونے والی ایپلیکیشنز کو فوری بند کیا جانا چاہئے۔ انٹرنیٹ یا کسی سافٹ وئیر (وی پی این وغیرہ) کا استعمال، جس سے غیر اخلاقی یا غیر قانونی امور تک رسائی مقصود ہوشرعاً ممنوع ہے۔ وی پی این کا استعمال اس نیت سے کہ غیر قانونی مواد یا بلاک شدہ ویب سائٹس تک رسائی حاصل کی جائے، شرعی لحاظ سے ناجائز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فحش ویڈیوز ایک بار دیکھنا جائز ہے، مفتی عبدالقوی
چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ فحش غیر شرعی مواد تک رسائی دینے والا ہر ذریعہ غیر اسلامی ہے اس کا استعمال ترک کیا جائے۔