اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہنگو میں فتنہ خوارج ٹی ٹی پی کے 3 دھشتگرد گرفتار

فتنہ خوارج ٹی ٹی پی کے کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد گرفتارکرنے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ تینوں دہشت گرد ہنگو تبلیغی مرکز کے قریب پک اپ اور پولیس موبائل پر آئی ڈی دھماکوں میں ملوث ہیں

شیعہ نیوز:  خیبرپختونخواہ کے ضلع ہنگو میں ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے جبکہ اس دوران پولیس نے اسلحہ بھی برآمد کیا۔

ڈی پی او ہنگو محمد خالد خان  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہنگو پولیس کو تین اہم دہشت گردوں کی دہشت گردی کی نیت سے ہنگو میں ضلع اورکزئی بذریعہ موٹرسائیکل داخل ہونے کی اطلاع ملی تھی، اس دوران خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے، جو کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

ڈی پی او ہنگو محمد خالد خان  نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دو کلاشنکوف تین ہینڈ گرنیڈ، تین پستول، ایک عدد جعلی شناختی کارڈ، 200 سے زائد کارتوس اور بارودی مواد سمیت موبائلز برآمد کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خانہ کعبہ کی توہین

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ تمام دہشت گرد اورکزئی، ہنگو، کوہاٹ اور کرم کے مختلف علاقوں میں دہشت کے واقعات میں ملوث ہیں۔ صابرین عرف ہارون اور عابد عرف سیف اللہ دونوں تحریک طالبان کے کمانڈرز ہیں، یہ تینوں دہشت گرد افغانستان میں موجود تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈرز سے بذریعہ ٹیلی گرام رابطے میں تھے۔

فتنہ خوارج ٹی ٹی پی کے کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد گرفتارکرنے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ تینوں دہشت گرد ہنگو تبلیغی مرکز کے قریب پک اپ اور پولیس موبائل پر آئی ڈی دھماکوں میں ملوث ہیں، دہشت گردوں نے دوران تفتیش اورکزئی کاشہ اور سامہ چیک پوسٹ پولیس پر حملوں کا اعتراف بھی کیا۔

ڈی پی او ہنگو نے کہا کہ ان تینوں دہشت گردوں نے 2014 اور 2015 میں پاک فوج کے کانوائے پر شاہوخیل سے غلجو روڈ پر فتنہ خوارج کمانڈر اسلم فاروقی، کمانڈر اسلام کمانڈر عنایت کی قیادت میں حملہ کرنے، کرک میں مفتی قتل سمیت طوڑہ وڑئی، قاضی پمپ، اور دیگر علاقوں میں متعدد کاروائیوں کا اعتراف کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر سردار عتیق احمد خان کی آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات

گرفتار دہشت گردوں نے افغانستان میں ٹرینگ حاصل کی جبکہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق فتنہ خواج کے حافظ سعید گروپ سے ہے۔ حکومت نے دو دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے 20-20 لاکھ روپے انعام بھی مقرر کر رکھا تھا، ڈی پی او ہنگو

ڈی پی او اور سی ٹی ڈی سی پی سعادت حسین کا میڈیا ٹاک میں کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگردوں سے مزید تفتیش کیلئے انہیں سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی سٹی امجد حسین اور دیگر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہنگو میں کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button