مشرق وسطی

غزہ اور لبنان میں مزید فوجی کاروائی، صہیونی فوج نے نتن یاہو کو انتباہ کردیا

شیعہ نیوز : صہیونی فوج نے افرادی قوت میں کمی کے سبب نتن یاہو حکومت کو لبنان اور غزہ میں فوجی کاروائی بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ نتن یاہو حکومت کی جانب سے صہیونی یرغمالیوں کی نسبت مسلسل کوتاہی کے بعد یرغمالیوں کی جان خطرے میں پڑگئی ہے۔ غزہ میں زندگی کی بنیادی سہولیات ختم ہونے کے ساتھ صہیونی یرغمالیوں کی صحت پر بھی اس کے اثرات پڑ رہے ہیں۔

صہیونی چینل 12 کے مطابق فوج نے نتن یاہو حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ غزہ میں کاروائیاں جاری رہیں تو مزید یرغمالی ہلاک ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی دفاعی صنعت میں پیشرفت پر فخر ہے، پاکستانی وزیر دفاع

صہیونی فوجی افسران نے حکومت پر واضح کردیا ہے کہ غزہ اور لبنان کی سرحدوں پر لڑنے کے لئے فوج کو افرادی قوت کی کمی درپیش ہے۔ لبنانی اور فلسطینی تنظیموں نے صہیونی فوج کو مزید پیش قدمی سے روک دیا ہے لہذا فوجی کاروائیاں بند کرنے کی ضرورت ہے۔

طوفان الاقصی کے بعد نتن یاہو کی کمزور حکمت عملی کی وجہ سے مختلف محاذوں پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مختلف شہروں میں لاکھوں افراد نے احتجاجی مظاہرے کیے اس کے باوجود نتن یاہو کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

فوجی کاروائیوں کے ذریعے یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کے بعد نتن یاہو نے فلسطین میں عام اعلان کیا ہے کہ ایک یرغمالی کی رہائی کے بدلے 50 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button