پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی پاکستانی زائرین کے وفد کے ہمراہ آیت اللہ بشیر حسین نجفی سے ملاقات

زیارت کے بعد اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے پر بھی زور دیا گیا۔ یہ ملاقات زیارت کے روحانی اور تعلیمی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کا اہم موقع تھی۔

شیعہ نیوز : مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں پاکستان سے آئے زائرین کے مختلف وفود کا خیر مقدم کیا۔ ان وفود میں حجۃ الاسلام علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی دام عزہ اور ایم پی اے سید اسد عباس صاحب بھی شامل تھے۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے زیارت امام حسین علیہ السلام کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ان تاریخی حالات کا ذکر کیا جب عاشقانِ امام حسین علیہ السلام زیارت کے لیے اپنی جان و مال کی قربانی پیش کرتے تھے۔

آج کے دور میں زائرین کو وہ سختیاں برداشت نہیں کرنی پڑتیں، لیکن زیارت کو بامقصد عمل بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے نصیحت کی کہ زائرین زیارت کے دوران اور بعد میں اللہ سے دعا کریں کہ ان کی زیارت قبول ہو، اور ہر معصوم علیہ السلام کی ضریح کے سامنے گناہوں سے اجتناب کا عہد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: لینڈ ریفارمز بل پر حکومت کی جانب سے تاحال اپوزیشن کے ساتھ کوئی سنجیدہ مذاکرات نہیں کیے گئے ہیں، قائد حزب اختلاف کاظم میثم

زیارت کے بعد اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے پر بھی زور دیا گیا۔ یہ ملاقات زیارت کے روحانی اور تعلیمی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کا اہم موقع تھی۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی دام عزہ نے مرجع عالی قدر کی رہنمائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امت مسلمہ کی بہتری کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button