مشرق وسطی

بیروت سمیت لبنان کے مختلف علاقوں پر صہیونی جارحیت جاری

شیعہ نیوز : صہیونی حکومت نے دارالحکومت بیروت سمیت لبنان کے مختلف علاقوں پر حملے کیے ہیں۔

العربی کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے لبنان پر کئی مراحل میں دوبارہ حملہ کیا ہے۔ حملوں میں بیروت سمیت لبنان کے مختلف شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیروت کے علاقے ضاحیہ پر صہیونی طیاروں نے بمباری کی ہے۔ اس سے پہلے اسرائیل نے علاقے کے تین مکانات خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی جارحیت کے باعث غزہ کا کمال عدوان ہسپتال اجتماعی قبرستان کا منظر پیش کرنے لگا

المیادین کے نمائندے نے کہا ہے کہ ضاحیہ پر صہیونی ڈرون طیاروں نے انتہائی نچلی سطح پر پرواز کرتے ہوئے بمباری کی۔

لبنانی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیروت اور دیگر شہروں پر صہیونی حملے جاری ہیں۔ جنوبی لبنان کے کئی قصبوں پر حملوں میں 15 شہید ہوگئے ہیں جن میں امدادی ادارے کے تین اراکین بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 68 ہے۔

اس سے پہلے لبنانی ذرائع ابلاغ نے کہا تھا کہ صہیونی فوج نے بھاری توپ خانے کی مدد سے جنوبی لبنان کے قصبوں نقورہ، حمول، البیاضہ، المنصوری اور سھل القلیلہ پر گولہ باری کی ہے۔

لبنانی وزارت صحت نے صہیونی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ سال سے اب تک صہیونی حکومت کے حملوں میں 3558 افراد شہید اور 15 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button