دنیا

فوجداری عدالت کا فیصلہ سیاسی نہیں ہے، اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے، جوزف بورل

شیعہ نیوز: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزف بورل نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے کہا: بین الاقوامی فوجداری عدالت کا نیتن یاہو اور گیلنٹ کی گرفتاری کا حکم سیاسی نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ ہمیں اس عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اسے نافذ کرنا چاہیے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس سزا پر تمام ممالک اور فوجداری عدالت کے ارکان کو عمل درآمد کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اب تک کئی ممالک بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نیتن یاہو اور گیلنٹ کی گرفتاری کے حکم کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button