پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سانحہ کرم کے دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے، سید علی رضوی

علامہ سید علی رضوی نے مزید کہا کہ امن و امان کی بحالی، علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں اور متاثرہ خاندانوں کو تحفظ فراہم کریں

شیعہ نیوز: صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاراچنار کے المناک سانحے پر گہرے دکھ ہے، ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، اور قاتلوں کو قانون کے دائرے میں لائیں۔ انہوں نے کہا ایسے ظالمانہ واقعات کسی صورت بھی برداشت نہیں کیے جا سکتے۔ انصاف کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انصاف کو یقینی بناتے ہوئے ملوث عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: لگتا ہے دھشتگرد سکیورٹی اداروں سے زیادہ طاقتور ہیں، محمد اشرف صدا

علامہ سید علی رضوی نے مزید کہا کہ امن و امان کی بحالی، علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں اور متاثرہ خاندانوں کو تحفظ فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ شہداء کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور علاقے میں مستقل امن ممکن ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button