پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پارا چنار کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں، جان بوجھ کر پارا چنار کے عوام کو لاشوں کے تحفے دیئے جا رہے ہیں،علامہ مقصودڈومکی

شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او اور وحدت یوتھ جیکب آباد کے زیر اہتمام سانحہ پارا چنار کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے مرکزی امام بارگاہ سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم پارا چنار کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں۔ جان بوجھ کر پارا چنار کے عوام کو لاشوں کے تحفے دیئے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے عاشقان اہل بیت کے دل پارا چنار کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ قائد شہید حضرت علامہ سید عارف حسین الحسینی کی سرزمین ہونے کے باعث پارا چنار ہماری محبتوں کا مرکز ہے۔ پارا چنار کے شہریوں کا قتل عام ناقابل برداشت ہے۔ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ ایف سی اور سیکیورٹی فورسز پارا چنار کے عوام کے قتل عام کی ذمہ دار ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں کانوائے پر حملہ کیا گیا۔ لہٰذا سیکیورٹی فورسز پر مکمل ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پارا چنار کے وارثان شہداء نے دھرنا دیا تو پورے ملک کے عوام ان کے حق میں نکلیں گے۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے وحدت یوتھ لاڑکانہ ڈویژن کے صدر سید کامران علی شاہ نے کہا کہ پارا چنار سانحے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ شیعہ سنی جنگ نہیں ہے بلکہ دہشت گرد یزیدی ٹولہ ملک دشمن ایجنسیوں کی ایماں پر اہل تشیع اور اہل تسنن کے بے گناہ انسانوں کو قتل کر رہے ہیں۔ شیعہ سنی نفرت پھیلانے والے اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے ضلع صدر نظیر حسین جعفری نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر آج پورے ملک میں یوم احتجاج منایا جا رہا ہے۔ اگر ہمیں پاراچنار کے عوام نے حکم دیا تو دھرنا دیں گے۔ احتجاجی مظاہرے سے آئی ایس او کے ضلعی صدر برادر عدیل شجاع اور نثار احمد ابڑو نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button