سانحہ پارا چنار ، علامہ شبیر میثمی کی علامہ ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
انہوں پاراچنار سے تعلق رکھنے والے شیر خوار بچوں، خواتین، ضعیف العمر افراد اور جوانوں کے اس قتل عام کو تاریخ کی بدترین دہشت گردی اور سفاکیت قرار دیتے ہوئے حکمرانوں سے سفاک قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا
شیعہ نیوز : سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ضلع کرم میں رونماء ہونے والے دہشت گردی کے بدترین واقعے پر رہنمائی حاصل کی۔ جس کے بعد ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پاراچنار کی مظلوم عوام کے اس بدترین قتل عام پر کل سے تین روزہ سوگ اور کل بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا۔
شیعہ علماء کونسل کے وفد نے قائد محترم کو واقعہ کی مفصل بریفنگ دی۔ قائد محترم کی جانب سے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے سوگوار خانوادوں سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پوری قوم پاراچنار کی مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں پاراچنار سے تعلق رکھنے والے شیر خوار بچوں، خواتین، ضعیف العمر افراد اور جوانوں کے اس قتل عام کو تاریخ کی بدترین دہشت گردی اور سفاکیت قرار دیتے ہوئے حکمرانوں سے سفاک قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے حکمرانوں کو پاراچنار کی مظلوم پاکستانی عوام کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے مجروحین اور شہداء کے خانوادوں کی داد رسی سمیت پاراچنار میں ادویات و دیگر ضروری اشیاء زندگی کو باہم پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی بھی بریفنگ قائد محترم کو پیش کی گئی۔