مشرق وسطی
نوجوان فٹبالرغاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں شہید
شیعہ نیوز: لبنانی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ التضامن کلب کے نوجوان فٹبالر اور فٹبال کے بہترین کھلاڑی حسین ہارون اس ملک پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں میں شہید ہوگئے ہیں ۔
نوجوان فٹبالراس ملک پر صیہونی جارحیت سے تباہ حال لوگوں کی مدد و امداد کرتے تھے اور قابض صیہونی حکومت کے حملے میں اس وقت شہید ہو گئے جب وہ امدادی کاموں میں مشغول تھے۔
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جارحیت میں فلسطین اور لبنان کے بچوں اور خواتین سمیت صحافی، امدادی کارکن اور طبی عملے کے ہزاروں افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔