اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تحریک انصاف کے احتجاج میں فتنہ خوارج طالبان کے حملے کا خطرہ

نیکٹا کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران فتنہ الخوارج طالبان کی دہشت گردی کا خطرہ ہے

شیعہ نیوز: نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی ( نیکٹا ) نے تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران فتنہ خوارج طالبان کے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سیکورٹی الرٹ جاری کردیا۔

نیکٹا کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران فتنہ خوارج طالبان کی دہشت گردی کا خطرہ ہے، طالبان کے ارکان پاکستان کے بڑے شہروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ حملے کی غرض سے کئی حملہ آور پہلے سے ہی پاک، افغان سرحد پار کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ

ممکنہ دہشت گردی کا الرٹ جاری ہونے کے باوجود سکیورٹی ادارے مبینہ دھشتگردوں کا سراغ لگا کر انکے خلاف کاروائی کرنے میں ناکام۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button