مشرق وسطی

عالمی اسلامی بیداری کونسل کی پاکستان میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

شیعہ نیوز: عالمی اسلامی بیداری فورم نے ایک بیان شائع کرتے ہوئے پاکستان کے شمال مغربی شہر پاراچنار میں شیعہ مسلمانوں کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

عالمی اسلامی بیداری اسمبلی نے ایک بیان جاری کرکے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ تکفیری اور دہشت گرد تحریکوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کے ساتھ حالیہ دہشت گردی کے ذمہ داروں پر مقدمہ چلائے اور اس قسم کے جرائم کی تکرار کا راستہ بند کرے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی اسلامی بیداری اسمبلی نے اتوار 24 نومبر کو دوپہر بعد ایک بیان جاری کرکے، شمال مغربی پاکستان کے شہر پارا چنار کے شیعہ مسلمانوں کے کارواں پر حالیہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جرمن پولیس غزہ اور لبنان کی حمایت میں نکالے گئے جلوس پر پل پڑی

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند دہشت گردوں نے ایک بار پھر ہولناک جرم کا ارتکاب کیا اور بے گناہ نہتے مسلمانوں کی ایک تعداد کو وحشیانہ انداز میں شہید اور زخمی کردیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جرم امریکہ، یورپ اور صیہونی حکومت کے تعاون سے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے اور علاقے میں بدامنی پھیلانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

عالمی اسلامی بیداری اسمبلی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان سے توقع کی جاتی ہے کہ تکفیری اور دہشت گرد تحریکوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرتے ہوئے، اس جرم کے مرتکبین پر مقدمہ چلائے گی اور سنجیدہ اقدامات منجملہ، تکفیری اور دہشت گرد گروہوں کے حامیوں پر سیاسی، فوجی، اندرونی اور بیرونی دباؤ کے ذریعے اس قسم کے جرائم کی روک تھام کرے گی کیونکہ اس قسم کے دہشت گردانہ حملے،علاقے کے عام مسلمانوں کے احساسات و جذبات مجروح اور مشتعل کرتے ہیں،پاکستان کے قومی اقتدار اعلی،اعتبار اورسیاسی وقارپر سوالیہ نشان لگاتے ہیں، اس کی قومی سلامتی اور مفادات کو خطرے میں ڈآلتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ ہی علاقے میں دہشت گردی اور بے ثباتی بڑھنے کے اسباب فراہم کرتے ہیں۔

بیان کے آخر میں کہا گیا ہے ہم خداوند عالم سے شہیدوں کے لئے رحمت واسعہ، زخمیوں کے لئے شفائے عاجل اور دائمی ‏عزت نیز پاکستان کی قوم اور حکومت کے لئے سربلندی کی دعا کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button