مظاہرین پر فائرنگ کی گئی، دو کارکن جاں بحق، تحریک انصاف
تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کے منہ کو خون لگا ہوا ہے، نہتے اور پرامن عوام پر فائرنگ سے سرکار کے عزائم پہلے دن سے انتہائی واضح ہیں
شیعہ نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر حالات کو کشیدگی اور تصادم کی جانب دھکیل رہی ہے۔ پارٹی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ایک مرتبہ پھر واضح کرتی ہے کہ ہمارے کارکن مکمل طور پر نہتے اور پرامن ہیں، تشدد نہ ہمارا راستہ ہے اور نہ ہی کبھی ہم نے اس کا سہارا لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی تمام تر فسطائیت اور ظلم کے باوجود گذشتہ ڈھائی سال کی طرح آج بھی مکمل طور پر پرامن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں فوج طلب، مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم
تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کے منہ کو خون لگا ہوا ہے، نہتے اور پرامن عوام پر فائرنگ سے سرکار کے عزائم پہلے دن سے انتہائی واضح ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دو دن کی بدترین شیلنگ کے بعد گذشتہ رات مظاہرین پر گولیاں برسائی گئیں جس کے نتیجے میں دو کارکن جاں بحق جبکہ دو درجن سے زائد زخمی ہوئے۔