دنیا

36 گھنٹوں میں لبنان میں جنگ بندی کا اعلان متوقع ہے، عالمی ذرائع ابلاغ

شیعہ نیوز: عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ اور فرانس نے لبنان میں جلد جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی ذرائع ابلاغ میں لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کی خبریں بازگشت کررہی ہیں۔ امریکی اور فرانسیسی سربراہان مملکت نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔

فرانسیسی اعلی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ فریقین کو چاہئے کہ اس فرصت کو غنیمت سمجھیں اور جنگ بندی پر اتفاق کریں۔

یہ بھی پڑھیں : بن گویر کا “مکمل فتح” تک لبنان کے خلاف جارحیت جاری رکھنے کا مطالبہ

دوسری طرف امریکی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ لبنان میں جنگ بندی کے حوالے سے اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ اس کام کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن اور میکرون کی جانب سے آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کی توقع کی جارہی ہے۔

المیادین نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ منگل اور بدھ کی رات کو لبنان میں جنگ بندی کا اعلان متوقع ہے۔

امریکی ویب سائٹ اکسیوس نے بھی امریکی اعلی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کی شرائط پر اتفاق ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button