وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس، خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز
وزیر داخلہ محسن نقوی وفاقی کابینہ کو سیکورٹی فورسز پر حملوں جانی و مالی نقصانات پر بریفنگ دینگے، اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگائے جانے کی تجویز پر بھی غور کئے جا نے کا امکان ہے
شیعہ نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی وفاقی کابینہ کو سیکورٹی فورسز پر حملوں جانی و مالی نقصانات پر بریفنگ دینگے، اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگائے جانے کی تجویز پر بھی غور کئے جا نے کا امکان ہے۔
وفاقی کابینہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے پیداشدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، امن و امان کی صورتحال بالخصوص اسلام آ باد ہائی کورٹ کی جانب سے احتجاج کی اجازت نہ دینے کے با وجود اسلام اآ باد میں پی ٹی آ ئی کے پر تشدد احتجاج اورحکومتی حکمت عملی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کفر سے قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم سے نہیں، علامہ علی اکبر کاظمی
وزیر داخلہ سنیٹر محسن نقوی وفاقی کابینہ کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پولیس اور رینجرز پر مظاہرین کی جانب سے حملوں میں سیکورٹی اہل کاروں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے علاوہ سر کاری املاک کے نقصانات پربریفنگ بھی دیں گے۔