دنیا

شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

شیعہ نیوز: مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

مطابق المیادین نے کہا ہے کہ شام میں قابض امریکی فوج کے اڈے پر نامعلوم افراد نے راکٹ حملہ کیا ہے۔

المیادین نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مشرقی شام میں تیل کے کنویں پر تعیینات امریکی فوجیوں کے مرکز پر حملہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کفر سے قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم سے نہیں، علامہ علی اکبر کاظمی

مقامی ذرائع کے مطابق فوجی اڈے پر تین راکٹ داغے گئے۔ امریکی فوج کی جانب سے واقعے کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

غزہ کے خلاف صہیونی فوجی جارحیت کے بعد علاقائی مقاومتی تنظیموں نے عراق اور شام میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button