صہیونی تنصیبات پر حزب اللہ کے جوابی حملے
شیعہ نیوز:حزب اللہ نے بیروت پر صہیونی حملوں کے بعد مقبوضہ علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی طیاروں نے بیروت اور دیگر مقامات پر فضائی حملہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان علی الصبح جنگ بندی ہوگئی ہے اس کے باوجود اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیروت اور شام کے سرحد پر واقع مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کے بیانات پر صیہونیوں کا رد عمل / کون سی فتح!؟
حزب اللہ نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے گولان بریگیڈ کے فوجی مرکز شراگا کو ہدف بنایا ہے۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ المنارہ میں بھی صہیونی فوجی ٹھکانے پر تیسری مرتبہ حملہ کیا گیا ہے جبکہ فوجی مرکز نفخ پر بھی راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازین تل ابیب میں حساس مقامات پر ڈرون حملے ہوئے ہیں۔ صہیونی دفاعی نظام حزب اللہ کے حملوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔