مشرق وسطی

جنگ بندی مقاومت کی بہادری سے ہوئی، غزہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا

شیعہ نیوز: لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد مقاومتی تنظیموں نے حزب اللہ کی مقاومت کو سراہا ہے۔

یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ لبنانی مقاومت نے بہادری اور جرائت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرکے کامیابی کا باب رقم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مقاومت بہادری اور جرائت کا مظاہرہ نہ کرتی تو صہیونی دشمن کبھی جنگ بندی پر راضی نہ ہوتے۔

دوسری طرف عراقی حزب اللہ نے لبنان میں جنگ بندی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایک میدان میں جنگ بندی سے دوسرے میدانوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ مقاومت فلسطین کے بارے میں اپنے موقف پر پہلے کی طرح پوری طاقت سے قائم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button