دنیا
جرائم پیشہ صیہونی حکام کی پھانسی کا مطالبہ، ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد
شیعہ نیوز: ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم اور ممتاز رہنما مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یواو گیلنٹ کو سزائے موت دی جانی چاہئے۔
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ٹیرینگانو بین الاقوامی اجلاس دو ہزار چوبیس سے خطاب کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے جنگی مجرموں کی حیثیت سے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یواو گیلنٹ کو گرفتار کرنے پر مبنی انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے فیصلے کی حمایت کی اور کہا کہ انہیں سزائے موت دی جانی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : لبنانی محاذ پر اسرائیل کو کیا کیا نقصانات ہوئے؟
مہاتیر محمد نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے فیصلے کو منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائيلی عہدیدار فلسطینیوں کی نسل کشی کے ارتکاب کی وجہ سے جنگی مجرم ہیں انہیں پھانسی کی سزا دی جانی چاہئے۔