امریکہ میں پاکستانی سفارت خانہ پاراچنار میں شیعہ نسل کشی پردہشت گردوں کا ہمنوا بن گیا
پاراچنار میں معصوم جانوں کی حالت زار پر اس طرح کی نظر اندازی ناقابل قبول ہے اور احتساب کا تقاضا کرتی ہے۔
شیعہ نیوز : پاکستانی سفارت خانہ پاراچنار میں شیعہ نسل کشی پردہشت گردوں کا ہمنوا بن گیا۔ امریکی ریاست لاس اینجلس میں مظاہرین کی جانب سے پیش کردہ احتجاجی مراسلہ وصول کرنے اور اسے حکومت پاکستان تک پہنچانے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا قیصر عباس کی قیادت میں مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے حال ہی میں لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کا دورہ کر کے پاراچنار میں جاری نسل کشی کے خلاف ایک خط جمع کرایا۔
یہ بھی پڑھیں: قائد تحریک اسلامی نائجیریاآیت اللہ ابراھیم زکزکی پاراچنار میں مومنین کے قتل عام کی مذمت
حیران کن طور پر، قونصلیٹ جنرل نے خط کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور اسے حکومت پاکستان کو بھیجنے سے انکار کر دیا۔مظاہرین کی جانب سے قونصلیٹ جنرل سے مسلسل درخواست کی گئی کہ اس احتجاجی مراسلے کو وصول کیا جائے لیکن ان کی جانب سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا۔
امریکہ میں مقیم پاکستانی شیعہ کمیونٹی نے کہا ہے کہ قونصلیٹ جنرل کی ہٹ دھرمی کا یہ عمل گہری تشویش کا باعث ہے، کیونکہ یہ انسانی ہمدردی کے اس نازک مسئلے پر انصاف اور فوری کارروائی کا مطالبہ کرنے والی آوازوں کو کمزور کرتا ہے۔ پاراچنار میں معصوم جانوں کی حالت زار پر اس طرح کی نظر اندازی ناقابل قبول ہے اور احتساب کا تقاضا کرتی ہے۔