مشرق وسطی

غزہ اور لبنان میں صہیونی حکومت کی جانب سے کمیائی ہھتیار استعمال کرنے پر تحقیقات کی جائیں، ایران

شیعہ نیوز: ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ اور لبنان میں صہیونی حکومت کی جانب سے ممنوعہ کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے بارے میں تحقیقات کرے۔

رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے کہا ہے کہ ایران مغرب کی جانب سے عراقی سابق ڈکٹیٹر کو ممنوعہ کیمیائی ہتھیار دینے کے بعد اس سے شدید متاثر ہوا ہے۔ ایران کیمیائی ہتھیار کنونشن کا ایک ذمہ دار رکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ و لبنان کیلئے پاکستانی امدادی سامان کی 21 ویں کھیپ دمشق پہنچ گئی

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چند دہائیوں کے دوران ایران نے کنونشن کے قوانین کی ایک مرتبہ بھی مخالفت نہیں کی۔ حالیہ دنوں میں صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان اور غزہ میں ممنوعہ کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی خبریں زیرگردش ہیں۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے غزہ اور لبنان میں ممنوعہ ہتھیار استعمال کرنے کی تصدیق کی ہے۔ ایران نے اس حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے خلاف عالمی سطح پر تحقیقات کی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button