دنیا

شام میں 400 دہشت گرد مارے گئے، روسی فوج

شیعہ نیوز:روسی فوج نے کہا ہے کہ شام کے شمال مغرب میں 400 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ شام میں تکفیری دہشت گردوں نے گذشتہ چند دنوں کے دوران حلب اور ادلیب پر حملہ کیا ہے جس کے بعد شامی فوج نے دہشت گرد عناصر کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔

شام میں روسی فوجی اڈے حمیمیم کے اعلی اہلکار اولگ ایگناسوک نے کہا کہ روسی فضائیہ نے شامی فوج کی مدد کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بیروت، مقاومت کے شدید حملوں کی وجہ سے نتن یاہو جنگ بندی پر مجبور ہوئے، ایرانی سفیر

انہوں نے کہا کہ 27 نومبر کی صبح دہشت گردوں نے صوبہ حلب اور ادلیب پر حملہ کیا جس کے جواب میں شامی فوج نے روسی فورسز کے تعاون سے آپریشن شروع کیا۔ آپریشن میں کم از کم 400 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے کئی جانب سے حملہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button