جنوبی افریقہ؛ غزہ میں جنگ بندی اور منصفانہ صلح کا مطالبہ
شیعہ نیوز: فلسطینی عوام سے اقوام متحدہ کے عالمی یوم یکجہتی کی سینتالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے جنوبی افریقہ کے ایک بیان میں آیا ہے کہ جنوبی افریقہ ایک بار پھر صیہونی حکومت کو مخاطب کر کے اعلان کرتا ہے کہ امن کے حصول کا واحد راستہ صرف دو ممملکت کا قیام ہے جس میں اسرائیل فلسطینی مملکت کے ساتھ مستقل طور پر بین الاقوامی امن و صلح کے زیرسایہ گذارا کرسکتا ہے۔
اس بیان کے ایک اور حصے میں آیا ہے کہ مسئلہ فلسطین جو پچہتر برسوں سے حل نہیں ہو سکا ہے، مشرق وسطی میں کشیدگی کی وجہ بنا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی یوم یکجہتی ہمیں اس بات کا موقع فراہم کرتا ہے کہ فلسطینی عوام کی افسوس ناک صورت حال کا جائزہ لیا جائے اور یہ کہ جنوبی افریقہ فلسطینی عوام کے ساتھ دوستی و ہمدردی اور یکجہتی اور مضبوط بندھن جاری رکھنے کے اپنے اعلان کا پابند ہے