دنیا

تمام ممبران نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کے پابند ہیں، یورپی یونین

شیعہ نیوز: یورپی یونین کے چیف ترجمان پیٹر اسٹانو نے ایک بیان میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کے تمام ممبران صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پورپی یونین کے اراکین بین الاقوامی فوجداری عدالت فیصلوں پر عملدآمد اور سزا سے استثنی دینے سلسلہ بھی ختم کیے جانے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کرم میں جھڑپیں جاری، 122 افراد جاں بحق 168 زخمی

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین بین الاقوامی فوجداری عدالت اور معاہدہ روم میں مندرج اصولوں کی حمایت کرتی ہے جس کی بنیاد پر یہ عدالت قائم کی گئی تھی۔

یورپی یونین کے مرکزی ترجمان نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی آزادی اور غیر جانبداری کے اصول کے لیے یونین کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس عدالت کا مشن عالمی قوانین کی بنیاد پر سنگین ترین جرائم کا ارتکاب کرنے والوں پر مقدمہ چلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام رکن ممالک یورپی یونین کی وہ ریاستیں جنہوں نے معاہدہ روم پر دستخط کیے ہیں اس عدالت کی طرف سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button