دنیا

امریکہ دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لئے قومی سلامتی کارڈ کھیلتا ہے، چین

شیعہ نیوز: چین کی وزارت تجارت نے اپنی چپ ٹیکنالوجی کے خلاف امریکہ کی پابندیوں پر ردعمل ظاہر کیا۔

رائٹرز نے بتایا ہے کہ چین کی وزارت تجارت نے ملک کی چپ ٹیکنالوجی کی برآمدات کے خلاف نئی امریکی پابندیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی اور روس کے صدور کی ٹیلی فونک بات چیت، شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال

چینی وزارت نے زور دیا دور کہ وہ چینی کمپنیوں کے حقوق اور جائز مفادات کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے گی۔

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا 136 چینی اداروں کو ایکسپورٹ کنٹرول اداروں کی فہرست میں شامل کرنا چین اور دیگر ممالک کے درمیان تجارت میں مداخلت ہے۔

انہوں نے امریکی اقدام کو یکطرفہ غنڈہ گردی قراد دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ قومی سلامتی کے بہانے ممالک کو غیر قانونی پانبدیوں کا نشانہ بناتا ہے، تاہم چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button