مشرق وسطی

اسلامی جہاد کا وفد زیاد النخالہ کی سربراہی میں قاہرہ پہنچ گیا

شیعہ نیوز: اسلامی جہاد تحریک کا ایک وفد جماعت کے سیکرٹری جنرل مجاہد رہنما زیاد النخالہ کی قیادت میں قاہرہ پہنچ گیا ہے۔ دورہ میں ان کے نائب ڈاکٹر محمد الہندی بھی شامل ہیں۔

اسلامی جہاد تحریک نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دورہ مصری دعوت کے جواب میں کیا گیا ہے، جس کا مقصد فلسطینی مزاحمتی قوتوں اور صیہونی ریاست کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی تازہ ترین پیشرفت اور غزہ میں فلسطینیوں کو راحت پہنچانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بشار اسد کی حکومت کا خاتمہ تل ابیب کےلئے اہم موقع ہے، نیتن یاہو

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی نسل کشی کو روکنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر جنگ بندی کے اعلان تک پہنچنے کے لیے مصر اور قطر کی تیز ترین کوششوں پر بات ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button